شوکت اشفاق ایک استاد ‘ قابل صحافی سینئر جرنلٹس کا تقریب میں اعتراف

شوکت اشفاق ایک استاد ‘ قابل صحافی سینئر جرنلٹس کا تقریب میں اعتراف

ملتان( سٹی رپورٹر)ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ خبریں میاں غفار احمدنے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

شوکت اشفاق کو اپنا استاد اور سینئر صحافی عبدالجبار مفتی نے اپنا چھوٹا بھائی جبکہ ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ دنیا ڈاکٹر امجد بخاری نے مجاہد صحافت قراردیا ،میاں غٖفار احمد نے کہاکہ شوکت اشفاق میرے نہ صرف استاد ہیں بلکہ میں اگر صحافت میں ہوں توانکی بدولت ہوں ، اگریہ میرا آرٹیکل نہ چھاپتے تو میں آج صحافت میں نہ ہوتا ،جبار مفتی نے کہاکہ ہم مشکل سیاست جو کہ صحافیوں کی سیاست ہے اکٹھے کی شوکت اشفاق میرے لئے چھوٹے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں ہمارے مابین احترام کا رشتہ ہے ، ڈاکٹر امجد بخاری نے کہاکہ صحافت مشکل ہی نہیں خاصا دقت آمیز کام ہے مگر اس اعتبار سے شوکت اشفاق اس خطے میں جہاد کر رہے ہیں اور مجاہد صحافت ہیں ۔اور یہ بات قابل تحسین ہے کہ انکے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر