تقریب پذیرائی صحافتی ‘ سماجی ‘ ثقافتی اجتماع میں تبدیل
ملتان( سٹی رپورٹر)تقریب پذیرائی میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے نمائندہ علمی ، ادبی ، صحافتی ، سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اجتماع کی شکل(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
اختیارکرگئی ، مختلف اضلاع سے صحافیوں ، دانشوروں، پریس کلب عہدیداران، شاعروں ، کالم نگاروں ، مذہبی رہنماوں ، وکلا ، ماہرین تعلیم ،صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرکزی رہنماوں ، نمایاں شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،کوئی بھی مذہبی سیاسی جماعت ایسی نہ تھی جسکی نمائندگی تقریب میں نہ ہو ، اقلیتی نمائندگان پاسٹرز ، مسیحی رہنماوں ، سکھ برادری کے افراد ، ہندوبرادری نے بھی شرکت کی ۔بہاولپور ،وہاڑی ، مظفرگڑھ ، لیہ ، خانیوال ، کسووال ، لودھراں ، کوٹ ادو ، سنانواں ، بورے والہ ، چوک سرور شہیدسمیت مختلف اضلاع ، شہروں سے لوگوں نے شرکت کی ۔
تبدیل