وزیراعظم شکایت سیل میں درخواست‘ ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کا عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

وزیراعظم شکایت سیل میں درخواست‘ ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کا عدالت ...

ملتان (خبر نگار خصوصی )ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کے خلاف وزیر اعظم کمپلینٹ سیل میں درخواست پر ایکشن کا معاملہ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

،درخواست دہندہ رانا سرفراز نے مبینہ طور پر سیاسی پشت پناہی پر ایم ایس کی تعیناتی کے خلاف درخواست دی،ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ،تفصیل کے مطابق دو روز قبل مظفر گڑھ کے رہائشی رانا سرفراز نامی شخص کی جانب سے ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی تعیناتی کے خلاف درخواست پبلک افئیرز اسلام آباد کے کمپلینٹ سیل میں بھجوائی گئی جس پر وزیر اعظم کے نوٹس لینے کی بازگشت بھی سنائی دی تاہم اس سارے معاملے پر ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،ذرائع کے مطابق رانا سرفراز کو ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کے خلاف درخواست دینے کے لئے تحریک انصاف کی اہم سیاسی شخصیت نے مجبور کیا اور تمام رہنمائی دی،جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کے مطابق معاملہ پہلے ہی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جس پر ایسی درخواست دینا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جس پر جلد عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رجوع

مزید : ملتان صفحہ آخر