آصف مجید اعوان کی سیشن کو رٹ آمد‘ چاق و چوبند دستے کی سلامی ‘ تعارفی ملاقاتیں

آصف مجید اعوان کی سیشن کو رٹ آمد‘ چاق و چوبند دستے کی سلامی ‘ تعارفی ملاقاتیں

خانیوال (بیورونیوز )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال آصف مجیداعوان نے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

چارج سنبھال لیاتفصیل کے مطابق رحیم یارخان سے ٹرانسفر ہو کر خانیوال آنیوالے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال آصف مجیداعوان گزشتہ روز سیشن کورٹ پہنچے تو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مہر غلام عباس سیال اور سینئر سول جج ایڈمن جمیل احمد کھوکھرنے انہیں پھول پیش کرتے ہوئے خوش آمدیدکہاجس کے بعدپولیس کے چاق و چوبنددستے نے انہیں سلامی پیش کی۔چارج سنبھالنے کے بعدڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال آصف مجیداعوان نے خانیوال جوڈیشری سے غیررسمی تعارفی ملاقات بھی کی ۔

ملاقاتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر