نیویارک کے غریب شہریوں کیلئے رعایتی سفری سہولت کا اعلان

نیویارک کے غریب شہریوں کیلئے رعایتی سفری سہولت کا اعلان

نیویارک(آئی این پی/شِنہوا)نیویارک سٹی میں8لاکھ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔جن سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ میٹروکارڈ کے ذریعے نصف قیمت پر سفر کر سکیں گے۔نیویارک سٹی کے میئر بل ڈی بلاسیو نے فیئر فیئر پروگرام(رعایتی کرائے کا(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

پروگرام) کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پروگرام کے ذریعے نیویارک کے کئی ہزار شہریوں کے لیے مواقع کے دروازے کھول رہے ہیں۔ہمارا سب وے سسٹم1904میں شروع ہوا تھا اور اس میں کبھی بھی کم آمدنی والے نیویارک کے شہریوں کو رعایت حاصل نہیں ہوئی تھی۔اب میٹرو کارڈ کے ذریعے نیویارک کے شہری رعایتی قیمت پر7دن یا 30دن کا پاس بالترتیب 16ڈالر یا60.5ڈالر میں حاصل کر سکیں گے۔ابتدائی طور پر یہ رعایت25ہزار شہریوں کو حاصل ہو گی جو سوشل سروس نیویارک ڈیپاٹمنٹ کے صارفین ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر