کھوکھلے نعروں سے لوگ تنگ ‘ تبدیلی سرکار نے ملک کا حلیہ بگاڑدیا ‘ احمد یار ہنجرا

کھوکھلے نعروں سے لوگ تنگ ‘ تبدیلی سرکار نے ملک کا حلیہ بگاڑدیا ‘ احمد یار ...

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر )سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، نہ بجلی نہ گیس،عام آدمی کی زندگی عذاب ہے،انشاء اللہ اس حکومت سے عوام کی جان جلد چھوٹے گی،مسلم(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو اندھیروں سے نکالا اور ملک کی معیشت کو مضبوط کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل رہی ہے،آئے روز پٹرول،ڈیزل،خوردونوش کی اشیاء مہنگی کی جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں شدید لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور ملک میں نہ بجلی ہے اور نہ ہی سوئی گیس ہے جسکی وجہ سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو اندھیروں سے نکالا اور ملک کی معیشت کو مضبوط کیا ہے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہعوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لئے خون پسینہ بہانا اور مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کاحلیہ بگاڑ دیا،ملک کے عوام کو پتا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف ہی نجات دہندہ ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے ملکی حالات دگرگوں ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام ہمارا سرمایہ ہیں اوہنجراء خاندان نے ہمیشہ اپنے ورکروں سمیت عوام کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

احمد یار ہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر