انتخابی و عدے یاد ‘ بہت جلد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے ‘ باسط سلطان بخاری

انتخابی و عدے یاد ‘ بہت جلد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے ‘ باسط سلطان ...

چوک پرمٹ(نمائندہ پاکستان) ایم این اے سید باسط احمد سلطان بخاری نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا سرائیکی صوبے کے قیام تک حل ممکن ہی نہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سرائیکی نوجوانوں کی بے روز گاری اور وسائل کی کمی کا احساس ہے اور الیکشن میں کئے وعدے بھی یاد ہیں قانونی پیچیدگیاں آڑے آرہی ہیں انشااللہ بہت جلد قانونی سازی کرکے عوام کو جلد خوشخبری دیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ ہم مرحلہ وار(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

انتخابی وعدے پورے کررہے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہمیں جب حکومت ملی تو ملکی خزانہ زیرو اور معاشی طور پر ملک دیوالیہ ہونے کے بالکل قریب تھا ہمارے قائد عمران خان کی ولولہ انگیز شخصیت کے سنہری اقدامات کے عوض ملکی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوگئی ہے انشااللہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرکے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے انہوں نے بتایا اور عوام سے اپیل کی کہ تھوڑا سا انتظار کرلیں اور وہ دن دور نہیں جب ہم ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔

باسط سلطان

مزید : ملتان صفحہ آخر