’’ملتان سلطان پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ،علی ترین کا اعلان

’’ملتان سلطان پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ،علی ترین کا اعلان

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن )پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے نام کے حوالے سے علی خان ترین نے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدنے والے ملتان کنسورشیم کے پارٹنر علی خان ترین نے کہا کہ جب ہم نے ٹیم لی ،ہم نے کوشش کی یہ ایک شہر کی بجائے پورے جنوبی پنجاب کی ٹیم ہو۔ہم نے ٹیم کے نام کے لئے پورے جنوبی پنجاب سے لوگوں کی تجاویز لیں۔ہمیں لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا پر (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

لوگوں نے ٹیم کے نام بارے رائے دی۔ کسی نے ملتان بہادر اور کسی نے ملتان ملنگ نام تجویز کیا،یہی دو مقبول ترین نام سامنے آئے ۔علی خان ترین نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب کی سڑکوں پر گئے کہ عوام سے پوچھا کہ انکی کیا رائے ہے ۔ہم ملتان،بہاولپور ،لودھراں ،خانیوال سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی گئے جہاں لوگ بڑے جذبے سے ٹیم کا نام بتارہے تھے۔ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں نے کہا کہ ملتان سلطان کو تبدیل نہ کیا جائے ۔علی خان ترین نے کہا کہ مجھے خود ملتان بہادر نام پسند تھا کیونکہ ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لئے بہادر تو ہونا پڑتاہے ۔عوام نے ہمیں کہ دیاہے کہ انکو ملتان سلطان نام پسند ہے ،ہمارا فرض ہے کہ ہم انکی رائے کو ترجیح دیں ۔ہماری ٹیم پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تھی،ہم ایک دن پاکستان کا چھٹا صوبہ بنیں گے اور اس لیے ٹیم کے نام کا اعلان کررہاہوں ۔میں اعلان کرتاہوں کہ ہماری ٹیم کا نام ملتان سلطان ہی رہے گا۔ہم ملتان سلطان جنوب کی پہچان بن کررہیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر