ڈیرہ ‘ مشیر صحت حنیف پتافی کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ‘ گائنی بلاک کا معائنہ

ڈیرہ ‘ مشیر صحت حنیف پتافی کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ‘ گائنی بلاک کا معائنہ

ڈیرہ غازی خان ( سٹی رپورٹر)مشیر وزیراعلی برائے صحت حنیف خان پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خا ن اور غازی خان میڈیکل کالج کا دورہ کیا اورنئے گائنی بلاک کا بھی معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعلی برائے صحت حنیف خان پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خا ن اور غازی خان میڈیکل کالج کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران مشیر صحت نے تکمیل کے آخری مرحلے میں نئے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

گائنی بلاک کا بھی معائنہ کیامشیر وزیراعلی نے غازی خان میڈیکل کالج کا بھی معائنہ کیا،انتظامیہ کی طرف سے حنیف پتافی کو بریفنگ بھی دی اس موقع پر حنیف پتافی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں سروس ڈیلیوری کے مراکز بنانا چاہتے ہیں شعبہ صحت میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا فوکس ہے بعد ازاں مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی کی پی ٹی آئی ڈی جی خان کے سینئر کارکن محمد راشد بخاری کی عیادت کے لئے ڈی جی خان ٹراما سینٹر آئی سی یو وارڈ گئے جہاں پر پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے مشیر صحت کو راشد بخاری کو اب تک کی دی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا مشیر صحت نے ٹراما سینٹر میں موجود ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملے کو راشد بخاری کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات اور نگہداشت دینے کی خصوصی تاکید کی اور اپنے تمام دوستوں کے ہمراہ راشد بخاری کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی مانگی۔

حنیف پتافی

مزید : ملتان صفحہ آخر