رحیمیارخان ‘ کالا یرقان بے قابو ‘ مزید 2 افراد جاں بحق ‘ لوگوں میں خوف

رحیمیارخان ‘ کالا یرقان بے قابو ‘ مزید 2 افراد جاں بحق ‘ لوگوں میں خوف

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالایر قان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری مزید 2افراد ہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ 3خواتین سمیت مزید4افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق سنجر پور کے رہائشی 50سالہ محمد عاشق اور چوک بہادر پور کے رہائشی50سالہ پرتھا جی کو ورثاء نے کالایرقان میں مبتلا ہونے پر انتہائی تشویشناک حالت میں طبی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں متاثرہ افراد طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اوردم توڑگئے ، اسی طرح 3خواتین سمیت مزید4افراد جن میں بستی کانجواں کی رہائشی85سالہ زبیدہ بی بی، سکھر (سندھ)کی رہائشی80سالہ اصغری بی بی، ظاہر پیر کے رہائشی60سالہ محمد ریاض اور شیخ واہن کی رہائشی60سالہ فاطمہ بی بی کوکالایرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر