فائل کی جگہ رجسٹری کا نظام ، ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور ڈویلپرز کو نوٹس

فائل کی جگہ رجسٹری کا نظام ، ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور ڈویلپرز کو نوٹس

لاہور(عامر بٹ سے) صوبے بھر میں قائم ہاؤسنگ سکیموں میں فائل سسٹم بند کرنے اور رجسٹری کے مکمل اطلاق کرنے کے لئے بورڈ آف ریونیو کے افسران نے سر جوڑ لئے ضلع لاہور کی حدود میں آنیوالی تمام ہاؤسنگ سکیموں کی انتظامیہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کو ملنے والی معلومات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں بورڈ آف ریونیو پنجاب میں ہنگامی اجلاس کیا گیا اور اس ضمن میں ہاؤسنگ سکیموں میں چلنے والے فائل سسٹم کو بند کرنے اور وہاں پر رجسٹری سسٹم کے مکمل انعقاد کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے جس کے نتیجہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی ہدایت پر 9ٹاؤنوں کی رجسٹریشن برانچوں کے سب رجسٹرار کی جانب سے تمام ڈویلپرز اور سکیموں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں کہ وہ فائل سسٹم فوری طور پر بند کرتے ہوئے رجسٹری کی تصدیق اور رجسٹریشن کے عمل کا فوری اطلاق کریں اس فیصلے کی روشنی میں جہاں حکومت کو بے پناہ ریونیو اکٹھا ہو گا وہاں فائل سسٹم کے اس دیرینہ مسئلے کا بھی حل ممکن گیا ہے بورڈ آف ریونیو کے افسران کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سکیموں میں رجسٹری کا نظام فوری طور پر بحال کروائیں گے ور احکامات پر 100فیصد عملدرآمد کروایا جائے۔

فائل سسٹم

مزید : میٹروپولیٹن 1