پرنسپل پی جی ایم آئی نے میڈیکل ایجوکیشن کیلئے تربیتی سرگرمیوں کی منظوری دیدی

پرنسپل پی جی ایم آئی نے میڈیکل ایجوکیشن کیلئے تربیتی سرگرمیوں کی منظوری دیدی

لاہور(سٹی رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے شعبہ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے تربیتی سرگرمیوں کی منظوری دے دی ہے ، پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج میں حال ہی میں قائم ہونے والے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر محمد معین ہیں اورانہیں 8انتہائی قابل فیکلٹی ممبران کی معاونت حاصل ہے اس ڈیپارٹمنٹ نے آئندہ6ماہ کا پروگرام تیار کر لیا ہے ۔

جس میں 3اہم شعبوں کو ترجیح دیتے ہوئے تربیتی ورکشاپس ڈیزائن کی گئیں ہیں اور ان کے نتیجے میں150فیکلٹی ممبران کو بطور ماسٹر ٹرینر تیار کیا جائے گا ،مزید برآں ادارے کے تمام اسسٹنٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کیلئے بھی ان ورکشاپس میں تربیت حاصل کرنے کو لازمی قرار دیا دے دیا گیا ہے جنہیں ورکشاپس میں میڈیکل کے نصاب ،مختلف سٹریٹجیز اورجدید میڈیکل ریسرچ کے بارے میں تربیت دی جائے گی ۔اس سلسلے میں لاہور جنرل ہسپتال کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں پہلا ٹیکنیکل ٹریننگ سیشن آج صبح 10سے2بجے تک ہوگا جس کا آغاز پرنسپل پروفیسر محمد طیب کے لیکچر سے ہوگا ۔

منظوری

مزید : میٹروپولیٹن 1