وزیراعظم کا دورہ ترکی ‘ ترقی کا نیا دور شروع ہونیوالا ہے ‘ مسز شاہدہ احمد

وزیراعظم کا دورہ ترکی ‘ ترقی کا نیا دور شروع ہونیوالا ہے ‘ مسز شاہدہ احمد

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

انتہائی مثبت نتا ئج مر تب ہونگے 50لاکھ گھروں کی تعمیر میں ترک کمپنیاں گہری دلچسپی لے رہی ہیں اسی طرح سرمایہ کار کانیادور شروع ہوگا ۔ معززین علا قہ کے وفودسے بات چیت کررہی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ عوامی فلاح وبہبود کے عمل کوآگے بڑھانے کیلے وزیراعلیٰ پنجاب پورے عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں آئندہ چند ماہ میں حکومت کی پالیسیوں کے اثرات وثمرات عوام کو ملنا شروع ہوجائیں گے اورہر شعبے میں تبدیلی و بہتری آئے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ احتساب کاعمل جاری ہے قانون اپنا راستہ خود بنارہاہے حکومت کسی کیخلاف انتقامی کاروائیوں پرہرگز یقین نہیں رکھتی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر