حکمرانوں نے عوام کو پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیا،پرویز ملک

حکمرانوں نے عوام کو پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیا،پرویز ملک

لاہور(سٹی رپورٹر ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ملک سے گیس پانی بجلی غائب اایک مرتبہ پھر ہم پتھر کی دنیا میں نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے چلے گئے ہیں ،غریب کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے یہی ہے نیا پاکستان عوام انجوائے کریں۔

، عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا حکمرانوں نے عوام کو مہنگایہ کے سونامی میں ڈبودیا 5ماہ میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا ،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی ہیں حکومت نہیں چلا سکیں گے ، عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک،میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن سرنڈر ہو جائے تو سارے کرپشن معاملات حل ہو جائینگے،کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر کونسے احتساب کی بات کر رہے ہو، کس نے این آر او مانگا حکومت واضح کرے، این آر او ہمیشہ حکمران دیتے ہیں۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1