حادثے 2افراد جاں بحق بزرگ کی خودکشی وہاری سے لاش برآمد

حادثے 2افراد جاں بحق بزرگ کی خودکشی وہاری سے لاش برآمد

ڈیرہ غازیخان ‘ میانچنوں ‘ محسنوال ‘ وہاڑی (نمائندگان ) موٹر سائیکلوں کے تصادم میں نامعلوم ‘ ٹرین کی زد میں آکر 3 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ‘ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ زرگر نے خودکشی کر لی‘ جبکہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ۔ اس حوالے سے ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر قصبہ کالا کے نزدیک دوموٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سامنے آنے والے ٹرک سے جاٹکرایا جس کے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیاتاہم اسکی شناخت نہ ہو سکی۔میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 45/15L کے رہائشی40 سالہ محمد فضل الرحمن جوکہ ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ ملتان سے ساہیوال جانے والی مال بردارز ٹرین کے نیچے آکر موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 116سولہ پندرہ ایل کا رہائشی 65سالہ بشیر سٹھو نے اپنے گھریلوحالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں جس کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میاں چنوں پہنچایا گیا جہاں پر اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق پولیس تھانہ صدر کی پیر مراد چیک پوسٹ میں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی پولیس تھانہ صدر نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی مرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔دریں اثناء تین روز قبل نواحی چکنمبر 111/W.Bکے رہائشی محنت کش محمد بشیر کا 15سالہ بیٹا محمد سلیم جو کہ آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا تین روز قبل سندھنائی لینک کینال میلسی پل 111کے قریب مچھلیاں پکڑ رہاتھا کہ وہ نہر میں جا گرا۔گزشتہ تین روز سے ریسکیو 1122کی ٹیمیں اسے نہر میں تلاش کر رہی ہیں مگر تاحال اس کی لاش نہ مل سکی ہے ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر