سابق حکمرانوں نے ادارے مقروض کر کے اپنی تجوریاں بھریں،زرقا سہروردی
لاہور (سٹی رپورٹر ) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کرکے مقروض بناتے ہوئے اپنی تجوریاں بھریں جو اب جیلوں کی ہوا کھا رہے ہیں، تحریک انصاف بلا تفریق سب کا احتساب کرے گی اور قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں کا ٹھکانہ جیل ہی ہوگا ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی خواتین سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے مزید کہاکہ تحریک ا نصاف کا منشور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔
اورملک سے مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ ہے حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے عوام کو ریلیف میسر ہوا ۔انہو ں نے مزید کہاکہ جب تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو ملک مسائل کی دلدل میں دھنسا ہوا تھاملک میں مہنگائی بے روزگاری لوڈشیڈنگ عروج پر تھی ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی تھی جبکہ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کئے ان کو ہر حال میں پورا کر کے دکھائے گی ۔
زرقا تیمور