ٹرائیبل ایریا کی ترقی اولین ترجیح ‘ احمدعلی دریشک ‘ قبائلی عمائدین سے ملاقات

ٹرائیبل ایریا کی ترقی اولین ترجیح ‘ احمدعلی دریشک ‘ قبائلی عمائدین سے ...

سخی سرور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے ٹرائیبل ایریا راکھی منہ کا دورہ کرتے ہوئے قبائلی عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل دریافت کیے. قبائلی عوام نے پانی روڈ صحت کے حوالے سے احمد علی دریشک کو آگاہ کیا. احمد علی دریشک نے قبائلی سے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قبائلی علاقوں پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے. بہت جلد ٹرائیبل ایریا ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے جائیں گے. بہت جلد وزیر اعلیٰ کو اپنے حلقے کا دورہ کروں گا. احمد علی دریشک نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار نے قبائلی علاقے رونگھن کے لیے روڈ کی منظوری دے دی ہے. قبائلی عوام کے تمام مسائل حل ہونگے. جبکہ بارڈر ملٹری پولیس میں جلد بھرتی کا عمل بھی شروع ہو گا.فورٹ منرو ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ملوث افراد سے ایک ایک پائی وصول کریں گے. کروڑوں روپے کی کرپشن فورٹ منرو کے ترقی کے نام پر کی گئی ہے. لوٹے گے پیسے ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر