مولانا فضل الرحمن اقتدار نہ ملنے کے باعث بے قرار ہیں،جمشید چیمہ
لاہور( سٹی رپورٹر) مولانا فضل الرحمن کی اقتدار سے باہر حالت پانی کے بغیر مچھلی کی طرح ہوتی ہے ،کرپشن کے ذریعے دولت کے انبار لگانے والوں نے عوامی مسائل کے حل کیلئے تو کبھی اتحاد نہیں کیا ، عوام اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے ایک بیان میں کیا۔
اوررکن پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن گزشتہ کئی دہائیوں سے کسی نہ کسی صورت اقتدار کے ایوانوں میں حصہ دار رہے ہیں اور جب انہیں عوام نے ان ایوانوں سے بے دخل کیا تو ان کیلئے اقتدار کے بغیر وقت گزارنا محال ہو رہا ہے ۔ ٹھگوں کا یہ ٹولہ عوام میں بے نقاب ہو چکا ہے اور یہ ڈبل گرینڈ الائنس بھی بنا لیں انہیں عوام کی جانب سے کسی طرح کی پذیرائی نہیں ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ، بد حال عوام نے پی ٹی آئی کو کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کرے کا مینڈیٹ دیا ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کوئی بحران ہے اور نہ وفاق کو کوئی خطرہ نہیں اگر کوئی خطرہ اور بحران ہے تو وہ کرپشن کرنے والوں کو ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ کرپشن کے خلاف جاری جدوجہد کوبھی منطقی انجا م تک پہنچایا جائے گا۔
چیمہ