ادارہ تعلیمات قرآن کا سالانہ جلسہ،500طلبہ میں اسناد تقسیم

ادارہ تعلیمات قرآن کا سالانہ جلسہ،500طلبہ میں اسناد تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر )ادارہ تعلیمات قرآن پاکستان کا 19 واں جلسہ تقسیم اسناد الحمرا ہال میں ہواجس میں ادارہ کے فارغ التحصیل طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں، ان کورسز میں علم القرآن ،علم شریعت ،درس نظامی ،ترجمتہ القرآن،علم الحدیث اورعلم المیراث شامل ہیں۔
،اس موقع پر ادارہ کے پرنسپل علامہ مفتی بشیر احمد نقشبندی مجددی نے خطاب میں طلباء وطالبات کو کورس مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہو ئے کہاکہ اس ادارے کی بنیاد 1999ء میں ر کھی گئی جو آج ایک تناور درخت بن چکا ہے اور اس تقریب میں تقریباً 500 طلباء وطالبات نے اسناد وصول کیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کورسز کوملک میں بہت آسان کردیا ہے، طلباء وطالبات گھر بیٹھے اس تعلیم حاصل کرسکتے ہیں،یہ ادارہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرز پر کورسز کرواتا ہے اب تک سینکڑوں طلباء وطالبات یہ کورس مکمل کرچکے ہیں ،اس موقع پر چوہدری عبدالحق،میاں محمد منیر ، عبدالمصطفیٰ ہزاروی،آغا عبدالرحمن ہری پور،غلام رسول صدیقی اوراحمد حسن سمیت دیگر علماء کرام نے ملک بھر سے شرکت کی۔