سردی کی لہر برقرار، کھابوں کے شوقین مچھلی ، سری پائے اور پوڑی کی دکانوں پر امڈآئے

سردی کی لہر برقرار، کھابوں کے شوقین مچھلی ، سری پائے اور پوڑی کی دکانوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر ) حالیہ سردی کی لہر اور ہفتہ کے روز ہونیوالی بارش سے صوبائی دارالحکومت کا موسم سرد ہو گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد نے چھٹی کے روز سرد صبح کا آغاز روایتی لاہوری کھابوں سے کیا،اس موقع پرشادمان مارکیٹ ‘ٹیمپل روڈ‘ نیو انارکلی فوڈ سٹریٹ ‘گوالمنڈی ‘لکشمی چوک‘بھاٹی دروازہ‘مون مارکیٹ‘ماڈل ٹاؤن مارکیٹ ‘گلبرگ اور اندرون شہر میں روایتی لاہوری ناشتے سری پائے ، نان چنے ،حلوہ پوری ، حلیم اورنہاری کی دکانوں پرفیملیز کا غیر معمولی رش نظر آیا۔دوسری طرف سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی صو با ئی دارالحکومت میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے، شہر میں مچھلی ما رکیٹ کے علا وہ تما م تجارتی مراکز میں مختلف انواع و اقسام کی تیا ر اور کچی مچھلی کی دکانیں سج گئی ہیں چو نکہ ہما رے ہاں موسم سرما میں نومبر، دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں درجہ حرارت گرنا شروع ہو جاتا ہے اور سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو جاتا ہے اس لئے سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی مچھلی کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے ، گلی محلوں میں تازہ مچھلی فروخت کرنے والوں کی صدائیں سنائی دیتی ہیں ۔دوکانوں کے ساتھ جگہ جگہ تلی ہوئی اور کچی مچھلی کے سٹالز سج گئے ہیں