او آئی سی کے ممبر ممالک باہمی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں،حسین محی الدین قادری

او آئی سی کے ممبر ممالک باہمی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں،حسین محی الدین ...

لاہور (سٹی رپورٹر) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ دوسری سالانہ ورلڈ اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس کے اختتامی سیشن میں ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈیکلریشن پیش کیا اور کانفرنس میں شریک مختلف ملکوں کے سکالرز پر مشتمل بین الاقوامی فورم میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے ممبر ممالک باہمی معاشی سرگرمیوں کو بڑھائیں ۔ کانفرنس میں امریکہ،آسٹریلیا،سعودی عرب، برطانیہ،نیدر لینڈز ، ملائشیاء اور ازبکستان کے سکالرز،معاشی ماہرین شریک تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریر کردہ کتاب’’ اسلامی اخلاقیات تجارت‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی جسے شرکائے کانفرنس نے بے حد سراہا۔

بین الاقوامی سکالرز کا کہنا تھا کہ کہ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جسے اخلاقی حدود و قیود سے ماورا تا دیر قائم رکھا جا سکے ۔اسلام زندگی کے دیگر شعبہ جات کی طرح اقتصادی سر گرمیوں میں بھی اخلاقی حدود اور اقدار فراہم کرتا ہے۔دوسرے اور آخری روزڈاکٹر حسین محی الدین نے منہاج حلال سرٹیفیکشن بیورو کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

حسین محی الدین

مزید : میٹروپولیٹن 1