ہجویری یونیورسٹی میں سجی فائنل ایئرز اسٹوڈنٹس کے تھیسیز پراجیکٹس کی نمائش

ہجویری یونیورسٹی میں سجی فائنل ایئرز اسٹوڈنٹس کے تھیسیز پراجیکٹس کی نمائش

لاہور (پ۔ر) ہجویری یونیورسٹی یورو کیمپس میں فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے طلبا و طالبات نے اپنے فائنل ایئرزپراجیکٹس کی نمائش کی۔ فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ انڈ سٹریز کے مشہور و معروف ماڈلز اور ڈیزائنرز نے نمائش میں شرکتکی۔چیئرمین بورڈ آف گورنر عاطف مشتاق، ممبر کورننگ بورڈ مسز عاطف شیخ،ڈائریکٹر یونیورسٹی عمر شیخ اور ڈائریکٹر فاہدعاطف نے طلبا و طالبات کے کام کا معائنہ کیا اور انکے تخلیقی کام کوسراہا۔

چیئرمین بورڈ آف گورنرز عاطف مشتاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ دورحاضر میں فیشن اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی اہمیت کسی کے ڈھکی چھپی نہیں جبکہ ہجویری یونیورسٹی فیشن اور ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ کی ترقی میں اپنا قلیدی کردار ادا کررہی ہے۔اس موقع پر ملک کے نامور ڈیزائنرزاورفیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے ہجویری یونیورسٹی کے فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ کا بھی معائنہ کیا اور یونیورسٹی کے معیارِتعلیم کی تعریف کی۔

ہجویری یونیورسٹی کی طالبات فائنل ایئرز تھیسیز پراجیکٹس کی نمائش کے دوران اپنے ڈیزائن دیکھا رہی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1