ایکسپلوررز ڈین ٹورازم کے زیر اہتمام حصول ویزہ کے موضوع پر سیمینار

ایکسپلوررز ڈین ٹورازم کے زیر اہتمام حصول ویزہ کے موضوع پر سیمینار

لاہور (سٹی رپورٹر) ایکسپلوررز ڈین ٹورازم کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ’’ بیرون ملک جانے کے لیے ویزا حاصل کرنے کے قانونی طریقہ حصہ دوئم‘‘ دفتر کے خوبصورت آڈیٹوریم میں ہوا۔ صدارت ممتاز سکالر ماسٹر منیر اقبال بھٹی نے کی جبکہ شرکاء میں خیبر پختونخواہ دیر کیمراٹ کے ایم ڈی چمرین کاٹیج راجہ تاج محمد ، مردان سے ماسٹر نعمت خان ، سی ای او جمیل رضا ، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی، پروفیسر نذر بھنڈر ، نیشنل ہائیکر محمد یوسف بلال ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔

، ذیشان آصف ایڈووکیٹ ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، قاسم نذیر، نوجوان شاعر طاہر بن شہزاد، توفیق رحمان تبسم، رضوان خالد ، ریڈیو ٹی وی آرٹسٹ ڈاکٹر تبسم اور سیاحت کے شوقین حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1