سخی سرور کو تحصیل کوٹ چھٹہ سے نکالو‘ بلدیاتی نمائندوں ‘ اہل علاقہ کا مظاہرہ

سخی سرور کو تحصیل کوٹ چھٹہ سے نکالو‘ بلدیاتی نمائندوں ‘ اہل علاقہ کا مظاہرہ

سخی سرور (نامہ نگار) سخی سرور کو تحصیل کوٹ چھٹہ سے نہ نکالے جانے کے خلاف منتخب بلدیاتی نمائندے معززین علاقہ ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج بن گئے . تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے رکھنے والے منتخب بلدیاتی نمائندے معززین علاقہ ٹرانسپورٹرز ہی سخی سرور کو دس سالوں سے تحصیل کوٹ چھٹہ سے نہ نکالے جانے پر سراپا احتجاج بن گئے. وائس چیئرمین سخی سرور فیض محمد کی قیادت جنرل کونسلرز(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

معززین علاقہ ٹرانسپورٹرز تحصیل کوٹ چھٹہ نا منظور نا منظور کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے سخی کی نگری کی عوام کی مرضی کے خلاف اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے سخی سرور کو تحصیل صدر ڈیرہ غازی خان سے نکال کر تحصیل کوٹ چھٹہ میں شامل کرکے بہت بڑا ظلم کردیا. جس کو دسالوں سے عوام نے قبول کہ کیا ہے. دس سال سے اہلیان سخی سرور تحصیل کوٹ چھٹہ شامل کیے جانے والے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں. سخی سرور کی کوٹ چھٹہ میں شامل ہونے کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو کر رہ گئی ہے. غریبوں لوگ برباد ہوگے. سخی سرور سے آج تک تحصیل کوٹ چھٹہ جانے کے لیے کوئی ٹرانسپورٹ نہ چلتی ہے. پہلے ڈیرہ غازی خان جانا پڑتا ہے. اس کے بعد ڈبل اخراجات کرکے کوٹ چھٹہ جاتے ہیں. محکمہ مال ہیلتھ اور دیگر محکموں کے کام ہونا تو دور کی بات ہے. سفری کوفت بھی برداشت نہیں ہوتی ہے. ایک کام چھ چھ ماہ نہیں ہوتا ہے. اخراجات کرکے تھک چکے ہیں. ایم ایل سی ضمانتی گوشوارے کے لیے سخی سرور سے ڈیرہ اور ڈیرہ سے کوٹ چھٹہ جانا پڑتا ہے. مگر آتے جاتے لیٹ ہونے کی وجہ سے کام نہیں ہوتے ہیں.حلقہ ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد سخی سرور کو تحصیل کوٹ چھٹہ سے نکال کر دوبارہ ڈیرہ غازی خان تحصیل صدر میں شامل کرائیں گے. ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایم پی اے سردار احمد علی دریشک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ سخی سرور کے عوامی دیرینہ مطالبے پر ایکشن لیتے ہوئے تحصیل کوٹ چھٹہ سے نکال کر ڈیرہ شامل کیا جائے. مطالبات کی منظوری تک اپنا احتجاج اسی طرح جاری رکھیں گے.

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر