ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری خوفزدہ

ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری خوفزدہ

ملتان (خبر نگار خصوصی )ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئےِ تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کے علاقے گردیزی مارکیٹ میں ایک(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

ڈاکو نے اریدہ سلمان سے دس ہزار روپے چھین لئے گلگشت پولیس کے علاقے نانڈلہ چوک پر ایک ڈاکو نے شہباز سے چھ ہزار روپے چھین لئے مظفرا?باد پولیس کے علاقے میں فراز سے ایک موبائل فون ، محمد رمضان سے تین بکریاں چھین لی گئیں روبینہ نذیر نے مظفراآباد پولیس کو درخواست دی کہ اس کے گھر سے ایک لاکھ 25ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ہے قطب پور پولیس کے علاقے سے محمد اقبال کا موٹرسائیکل ، شاہ شمس پولیس کے علاقے سے نعیم کا موبائل فون ، گلگشت پولیس کے علاقے میں فہیم کے گھر سے ایک لاکھ 20ہزار روپے مالیت کا سامان ، غلام رسول کی کار ، محمد وسیم کا موٹرسائیکل ، دیوان دا باغ میں عنصر علی کے ہوٹل سے 32ہزار روپے مالیت کا سامان ، گلگشت پولیس کے علاقے میں نجی ہسپتال سے جنید کا موبائل فون چوری کر لیا گیا زکریا پولیس کے علاقے سے محمد عارف کا موٹر سائیکل ، الپہ پولیس کے علاقے میں یوسف کے گھر سے ایک بھینس اور بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے سے قیصر عباس کا موبائل فون چوری کر لیا گیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر