بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا بُرا حال کر دیا ،عابد صدیقی

بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا بُرا حال کر دیا ،عابد صدیقی

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا بُرا حال کر دیا ہے لوڈشیڈنگ پر سابق حکومت کی مصنوعی حکمت عملی کا پول کھلنے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف نے بھی بجلی، گیس اور پانی کے بحران پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس پر عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے موجودہ حکومت ملک کے اصل مسائل پر توجہ دینے کی بجائے عوام کو سیاسی انتقام میں الجھائے رکھنا چاہتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں اندھیرے ختم کرنے کی بجائے مزید اضافہ کیا ۔

جبکہ تحریک انصاف کی اس مسئلے کو توجہ نہ دینے پر عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے تحریک انصا ف کی حکومت بجلی بحران ختم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے ورنہ لوڈشیڈنگ میں شدت آنے سے عوام میں بھی غم و غصہ کی فضا پھیلے گی اور حکومت کے لئے مشکلات بڑھیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1