بھارتی ریاست کیرالا کے سبریمالا مندر میں داخل ہونیوالی خواتین کو دھمکیاں موصول

بھارتی ریاست کیرالا کے سبریمالا مندر میں داخل ہونیوالی خواتین کو دھمکیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست کیرالہ کے سبریمالا مندر میں داخل ہونے والی دو خواتین بندو اور کناکا نے کہاہے کہ انہیں انتہا (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پسندوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مندر میں عبادت کرنا ان کا آئینی حق ہے،معلوم ہے ہماری زندگی خطرے میں ہے مگر اس کے باوجود ہم مندر میں جاتی رہیں گی۔
واضح رہے کیرالہ میں تین خواتین کے مندر میں داخل ہونے پر انتہاپسند آپے سے باہر ہو گئے تھے،دیگر سیاسی جماعتوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو کشیدہ حالات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔