نئے سال میں نیا پاکستان ترقی کی مناز ل طے کریگا،رانا عبدالسمیع

نئے سال میں نیا پاکستان ترقی کی مناز ل طے کریگا،رانا عبدالسمیع

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ نئے سا ل میں نیا پاکستان تر قی کی تمام منا ز ل طے کرے گا،بلا امتیار احتساب کا وعدہ 2019میں مکمل ہو جائے گا،2019میں سارے کر پٹ افراد خواہ ان کا کسی بھی جماعت سے تعلق ہو گا ان کو جیل ہی جانا پڑے گا۔

اور پاکستان خو شحا ل اور تر قی یا فتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی خواتین سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ کرپٹ سیاست دانوں سے ان کی کسی بد دیانتی کا حساب مانگ لیا جائے تو جمہوریت اور اٹھارویں ترمیم کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ کرپشن کے بے تاج بادشاہ نواز شریف اور شہباز شریف قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں اوراب ڈاکو آصف زرداری کا نمبر لگنے والا ہے۔انہو ں نے کہاکہ عوام نے عمران خان کو ووٹ اس لیے دئیے ہیں کہ تاکہ وہ کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں بھیجیں چوروں ڈاکوں کو سزائیں نہ ملی تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔ نوازشریف اور زرداری نے دنیا کی سب سے بڑی منی لانڈرنگ کی ان کی خوش قسمتی ہے کہ نیب ہمارے ماتحت نہیں۔

رانا عبدالسمیع

مزید : میٹروپولیٹن 1