اسلام آباد ہائیکورٹ سے نوازشریف کو انصاف ملے گا،نرگس متین

اسلام آباد ہائیکورٹ سے نوازشریف کو انصاف ملے گا،نرگس متین

لاہور( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کو انصاف ملے گا۔نیب دو سال میں نواز شریف کیخلاف ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔مسلم لیگ ن اپنے قائدین کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔ن لیگ کو توڑنے کی سازشیں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں۔چند موسمی سیاستدان جو ہر حکومت میں اقتدار کے مزے لیتے ہیں وہ آج میاں شہباز شریف جیسے سچے لیڈر کیخلاف زبان درازی کررہے ہیں۔

دنیا بھر میں شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کو انتہائی کم عرصے میں مکمل کرکے شہرت حاصل کی غیر ملکی ادارے بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

لیکن شہباز شریف کے دشمن آج بھی ان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو لوگ پارلیمنٹ کا احترام نہیں کرتے ان کو پارلیمنٹ میں بیٹھنے کا بھی کوئی حق نہیں ۔شیخ رشید اور فواد چوہدری جیسے لوگ ہر حکومت میں اقتدار انجوائے کرنے کیلئے شامل ہو جاتے ہیں اس لئے سپریم کورٹ کو دونوں کے اثاثوں کی تحقیقات کرنی چاہیے جو لوگ سب سے زیادہ کرپشن کیخلاف شور مچا رہے ہیں انہوں نے سب سے زیادہ ناجائز مال بنایا ہے ان کے بھی احتساب ہونا چاہیے۔

نرگس متین

مزید : میٹروپولیٹن 1