ینگ وکلاء کی فلاح وبہبود میری اولین ترجیح ہے،رانا منظور ڈیال

ینگ وکلاء کی فلاح وبہبود میری اولین ترجیح ہے،رانا منظور ڈیال

لاہور( سٹی رپورٹر) لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں نائب صدر (کینٹ سیٹ) کے امیدوار رانا منظوراحمد ڈیال نے کہا ہے کہ انکا مشن وکلاء برادری کی خدمت اور اس میں کامیابی کے بعد بالخصوص ینگ وکلاء کی فلاح و بہبود اور ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ گزشتہ روز اتوار کے روز سینئر قانون دان شاہد بھلا، فرخ خان، چودھری طارق جاوید باجوہ، چودھری محمد حسین اور میاں محمدراشد سے ملاقات میں کہا کہ الیکشن جیت کر بالخصوص ینگ وکلاء کی خدمت جس میں نئے چیمبرز، رہائشی کالونی، فری ہسپتال اور کینٹ کورٹ میں سیکیورٹی جیسے مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سرفراز امجد، عرفان کھچی ، سعید سندھو، رفاقت ڈوگر، عفت گیلانی ، عامر مجید اعوان، عمران حیدر ڈیال بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور بار کے الیکشن میں رانا منظوراحمد تمام گروپس کے متفقہ امیدوار ہیں اور انہیں تمام سینئر قانون دان اورسینئر وکلاء سمیت تمام گروپس کی مکمل حمایت حاصل ہے اور انشاء اللہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے وہ وکلاء برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے اور وکلاء کی فلاح و بہبوداور خدمت میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کے لئے حکمرانوں کی توجہ کم ہے۔ انشاء اللہ کامیابی کے بعد وکلاء کی فلاح و بہبود اوربہتری کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے اور کئی سالوں سے پینڈنگ مسائل حل کروائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1