کرپشن نے ملک کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا،عرفان عباسی

کرپشن نے ملک کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا،عرفان عباسی

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ کرپشن نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، نئے پاکستان میں کسی چوراور لٹیرے کی گنجائش نہیں، انہوں نے کہا کہ سر کا ری اراضی پر قبضہ، تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا۔ تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے،ہمارا ایجنڈا عوامی خدمت ہے، پی ٹی آئی جلدپنجاب کے لئے ترقیاتی منصوبہ جات کا خصوصی پیکیج لے کر آ رہی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے مختصر عرصے میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ جس کی وجہ سے تحریک انصاف دوبارہ بھی برسر اقتدار آئے گی۔

، اگلے پانچ سال میں نئے ڈیمز اور صوبے بنائیں گے۔ پاکستان کو مسائل سے نجات دلاکر رول ماڈل بنائیں گے۔ عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ ملک کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے تحریک انصاف کی کارکردگی ثابت ادوار سے ہزار گنا بہتر ہے،قوم کو ہمارے مثبت اقدامات سے جلد تبدیلی نظر آئے گی، شریف برادران اور آصف زرداری سر سے پاوں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1