نوازشریف کا سیاسی مستقبل کوئی ڈکٹیٹر ختم نہیں کر سکا،حنا پرویز بٹ

نوازشریف کا سیاسی مستقبل کوئی ڈکٹیٹر ختم نہیں کر سکا،حنا پرویز بٹ

لاہور(سٹی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سیاسی مستقبل کوئی ڈکٹیٹر ختم نہیں کر سکا،انصاف کے تقاضے پورے کرنا عدالت کی پہلی ترجیحی ہونی چاہیے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تین دہائیوں تک قوم کی خدمت کرنے والے لیڈ ر کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میاں نواز شریف کا قصور صرف پاکستان کوایٹمی قوت بنانا ،موٹروے اور سی پیک کے تحفے دینا ہے۔

۔ تحریک انصاف نے چار میں ہی ثابت کردیا ہے کہ ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے،پاکستان معاشی لحاظ سے کمزور سے ترین ملک بن چکا ہے جس کے ذمہ دار ناکام وزیر خزانہ اسد عمر ہیں۔انہوں نے مزید کہا عمران خان نے الیکشن سے قبل ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر بیرونی قرضوں کے الزامات لگا ئے لیکن آج عمران خان نے بارہ ارب ڈالر سعودی عرب،بارہ ارب ڈالریو اے ای اور تین ارب ڈالر چین سے قرضہ لے کر ملک کو مزید اربوں روپے کا مقرض کردیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہو رہی ہے۔

حنا

مزید : میٹروپولیٹن 1