اللہ تعالیٰ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا،اسلم صدیقی
لاہور(سٹی رپورٹر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا حق پہچان لیا ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ اللہ تعالیٰ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
، ہمیں شریعت نے حلال و حرام بارے واضح طور پر بتا دیا کہ اے ایمان والو تم حرام چیزوں کے نزدیک بھی نہ جاؤ کرو بلکہ تم حرمت کے بارے میں لا پرواہی نہ کرو ہمیں اللہ تعالیٰ نے زندگی حلال دی ہے فرمایا اے پیغمبر ﷺ تمہیں اس امت سے اٹھایا جائے گا جنہوں نے اللہ اور اس کی رسول کی اطلاعت کی حق کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی توحید کا نور پھیل گیا حرام جانوروں کے بارے میں اہل ایمان کے لئے حکم صادر کر دیئے گئے کہ اے ایمان والو تم حرام چیزوں سے پرہیز کیا کرو انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو رزق عطا کیا اسے حلال کر کے کھانا چاہیے اس میں بڑی برکت ہے۔