اقوام متحدہ نے روہنگیاں مسلمانوں کو واپس بھیجنے پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی
نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھارت کے روہنگیا ئی پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو واپس میانمار بھیجنے کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مذکورہ معاملہ پر وضاحت طلب کر لی ہے کہ کس حالات کے تحت اس نے یہ فیصلہ لیا، بھارت نے تین مہینہ کے اندر دوسری بار روہنگیا ئی پناہ گزینوں کو واپس بھیجا ہے تفصیلات کے مطابقاقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے روہنگیا ئی پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو واپس میانمار بھیجنے کے بھارت کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور بھارت سے مذکورہ معاملہ پر وضاحت مانگی ہے کہ کس حالات کے تحت اس نے یہ فیصلہ لیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے تین مہینہ کے اندر دوسری بار روہنگیا ئی پناہ گزینوں کو واپس بھیجا ہے۔پناہ گزین ایجنسی نے کہا کہ جمعرات کے روز واپس بھیجے گئے یہ روہنگیا خاندان ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹر تھے، جنہیں آسام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کے الزام میں 2013 سے جیل میں بند تھے۔