روسی آرتھوڈکس چرچ سے آزاد یوکرائنی آرتھوڈس چرچ کے قیام کا اعلان

روسی آرتھوڈکس چرچ سے آزاد یوکرائنی آرتھوڈس چرچ کے قیام کا اعلان

کیف (این این آئی)یوکرائن کے لیے آزاد یوکرائنی آرتھوڈکس چرچ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس طرح 1686 کے بعد یوکرائنی کلیسائی نظام پوری طرح روسی آرتھوڈکس چرچ سے علیحدہ ہو گیا ہے۔ اس آزاد کلیسائی نظام کے قیام کی تقریب ترک شہر استنبول میں منعقد کی گئی۔ استنبول کے بڑے پادری نے اس خصوصی تقریب کی صدارت کی۔ اس تقریب میں یوکرائن کے کئی پادریوں سمیت صدر پیٹرو پوروشینکو بھی شریک تھے۔

استنبول کے قدیمی کلیسائی نظام کے پادری کی اجازت سے آرتھوڈکس چرچ آف یوکرائن کی بنیاد رکھی گئی۔ یوکرائنی صدر نے اپنے ملک کے کلیسائی نظام کے احیا پر استنبول کے بڑے پادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : عالمی منظر