امریکا کے سابق وزیر دفاع ہیرالڈ بران91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

امریکا کے سابق وزیر دفاع ہیرالڈ بران91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا کے سابق وزیر دفاع ہیرالڈ بران اکانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ ان کی رحلت کا اعلان امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع انٹرنیشنل تھنک ٹینک رینڈ کارپوریشن نے کیا ۔ ہیرالڈ بران امریکا کے انتالیسویں صدر جمی کارٹر کے دور میں پینٹاگون کے سربراہ تھے۔ بران بنیادی طور پر جوہری طبیعیات کے سائنسدان تھے اور ان کے دور میں امریکی وزارت دفاع کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروگرام کا آغاز ہوا تھا۔

مزید : عالمی منظر