چین میں دنیا کے بڑے آئس فیسٹیول کا آغاز،میلہ فروری تک جاری رہے گا
بیجنگ(این این آئی)دنیا کے بڑے آئس فیسٹیولز میں سے ایک کا آغاز شمال مشرقی چین میں ہو گیا ہے جہاں جمے ہوئے قلعے، جگمگاتے برفیلے مجسمے اور بہت سے سنو مین رکھے گئے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق دی ہاربن انٹرنیشنل آئس اینڈ سنو سکلپچر فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا،دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں افراد اس فیسٹیول کو دیکھنے آتے ہیں،تقریباً 120000 کیوبک میٹر برف اور 111000 کیوبک میٹر سنو کو استعمال کر کے آئس اینڈ سنو ورلڈ بنائی گئی ہے، ہزاروں فنکاروں اور کارکنوں نے ہاربن شہر میں یہ برفیلی دنیا تعمیر کی جہاں درجہ حرارت کم از کم منفی 35 سیٹی گریڈ سے منفی 31 سینٹی گریڈ تک تھا،جمے ہوئے سونگ ہوا دریا پر 2019 سنو مین (برف کے پتلے) بھی بنائے گئے ہیں،فیسٹیول کے دوران تیراکی کا مقابلہ بھی ہوتا ہے جہاں 300 سے زائد افراد اس یخ پانی میں تیراکی کرتے ہیں، سنہ 1980 کی دہائی میں شروع ہونے والا یہ فیسٹیول پانچ فروری تک جاری رہے گا