افغانستان میں12 مغوی سرکاری ملازمین بازیاب

افغانستان میں12 مغوی سرکاری ملازمین بازیاب

کابل(آئی این پی ) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے 12 مغوی حکومتی عہدیداروں کو بازیا ب کرالیا ۔افغان انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر مغوی اہلکاروں کی تلاش کا عمل شروع کیا۔ صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج میں طالبان کی جیل پر کارروائی کے دوران مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ واضح رہے کہ افغان صوبہ فر اہ میں یہ سرکاری ملازمین دفتر کی طرف رواں تھے کہ طالبان انہیں اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

مزید : عالمی منظر