نئی دہلی اور بنگلور میں شدید دھند کے باعث 41پروازیں معطل
نئی دہلی(آئی این پی/شِنہوا)شدید دھند کے باعث نئی دہلی کے گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر41پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔جبکہ نئی دہلی اور ادھرگرد کے علاقے میں فضائی آلودگی اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی اور سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت بھی تعطل کا شکاررہی۔ملک کے کئی علاقوں میں اب بھی فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک زیادہ ہے۔دھند کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت نے مشکلات درپیش ہیں۔جنوبی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلور سے بھی27پروازوں میں تاخیر کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔جو دھند کے باعث اڑان نہیں بھر سکی۔