جنوبی چین کے کئی علاقوں میں پانچ روز تک شدید بارشوں کا امکان
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)شمالی چین کے کئی علاقے آئندہ پانچ روز تک موصلادھار بارشوں کی زد میں رہیں گے۔جبکہ شمالی اور مشرقی چینی علاقے دھند کی لپیٹ میں آجائینگے۔چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق چین کے صوبوں ینان،گوانگ زی اور گوئی زو کے بعض علاقوں میں شدید بارش یا گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشیں ہونگی۔بارشیں آج(پیر)سے جمعہ تک جاری رہے گی۔جبکہ شمال مغربی مرکزی چینی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ہیبی،شن زی،شن ڈونگ،ہنان،ہوبی،آنہوئی اور شان زی کے صوبے دھند کی لپیٹ میں رہے گے۔ان علاقوں میں حد نظر ایک کلو میٹر سے بھی کم ہو جائیگی۔دھند شمالی چین کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں بھی چھائی رہے گی جبکہ دریائے زد کے مغربی علاقے اور دریائے ہوئی ہی،فین ہی اور جیانگ ہان کے میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں رہے گئے۔