انڈر13کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر لاہور ریجن کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا فیصلہ

انڈر13کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر لاہور ریجن کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایل سی سی اے نے پی سی بی انٹر ریجن انڈر۔13 کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر لاہور ریجن کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان لاہور ریجن عابد حسین کے مطابق شاہ ریز عبداللہ روکھڑی صدر لاہور ریجن کی ہدایت پر فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائیگی جس میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ سٹاف کو انعامات دئیے جائیں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر لاہور ریجن حفیظ الرحمن کو بہترین ٹیم منتخب کرنے پر کیش پرائز اور تعریفی سند بھی دی جائیگی۔

اس تقریب میں لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین کو مدعو کیا جائیگا۔

ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز عبید شاہد، وکٹ کیپر شہباز جاوید اور باؤلر ذوہیب خان کو اضافی کیش پرائز بھی دئیے جائیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی