افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23فروری کو کھیلا جائیگا

افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23فروری کو ...

لاہور( آن لائن) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ23فروری کو کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق افغانستان کی ٹیم بھارت میں آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ سمیت تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا ، شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 23 فروری کوکھیلا جائیگا۔

، دوسرا میچ 24 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 فروری کو کھیلا جائے ا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 مارچ، دوسرا میچ 4 مارچ، تیسرا میچ 7 مارچ، چوتھا میچ 9 مارچ جبکہ پانچواں اور ا?خری میچ 12 مارچ کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ میچ 17 مارچ سے شروع ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی