دوسرے ٹیسٹ میں شکست ، محمد یوسف اور سکندر بخت گرین شرٹس پر سیخ پا

دوسرے ٹیسٹ میں شکست ، محمد یوسف اور سکندر بخت گرین شرٹس پر سیخ پا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کھلاڑیوں کی غیر ذمہ دارانہ کھیل کی بدولت ہے کھلاڑیوں نے اپنی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح اس ٹیسٹ کو بھی سنجیدہ نہیں لیا جس کی صورت میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے اس حوالے سے گفتگو میں کیا محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے بہت برا کھیل پیش کیا اور جیت کی کوشش ہی نہیں کی جبکہ پاکستان نے دوسری اننگز میں اچھا کھیل پیش کیا مگر ایک دم پھر جس طرح سے بیٹسمین آؤٹ ہوئے اس پر بہت افسوس ہے کوئی بھی بیٹسمین جم نہ کر نہ کھیل پیش اس طرح سے آسانی سے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے میچ اپنے نام کرلیا اس شکست کی سب سے بڑی وجہ ناقص بیٹنگ ہے اس حوالے سے گفتگو میں سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کی شکست پر بہت افسوس ہے مگر کھلاڑیوں نے ناقص کھیل پیش کیا اور جس طرح سے بیٹنگ لائن فلاپ ہوئی ان کا احتساب ہونا چاہئیے پاکستان کے لئے اچھا کھیل پیش کرنا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے اگر انہوں نے عمدہ بیٹنگ کی ہوتی تو پاکستان میچ جیت سکتا تھا جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور جس طرح سے انہوں نے عمدہ باؤلنگ کی اسکی مثال نہیں ملتی پاکستان کے ہاتھ اب ٹیسٹ سیریز نکل گئی ہے مگر اب تیسرے ٹیسٹ میں کلین سوئپ سے بچنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنی چاہئیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف اتنا ناقص کھیل سمجھ سے باہر ہے امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم شکست کی وجہ اور اپنی غلطیوں کو سمجھے گی اور آئندہ ہر کھلاڑی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرے گا ورنہ اسی طرح شکست مقدر بنے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی