خواتین آرچری،انٹر ڈویژنل چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ

خواتین آرچری،انٹر ڈویژنل چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ

پشاور(این این آئی)صوبے میں آرچری کی ترقی کیلئے کام کرنیوالے پختونخواآرچری کلب کی جانب سے ایک اور بڑاقدم ،خواتین آرچری کے فروغ کیلئے پشاور میں انٹر ڈویژنل آرچری چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔جس مقصد خواتین آرچرز کو تلاش کرکے سامنے لاناہے ۔ان خیالات کااظہار پختونخواآرچری کلب کی صدر وآرچری فیڈریشن کی کوالیفائڈ کوچ ساراخان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تیراندازی کا شمار زمانہ قدیم کے کھیلوں میں ہوتا ہے شروع میں تیر اندازی کو شکار کرنے اور جنگوں میں بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اب اس جدید دور میں تیراندازی کو کھیلوں کے طور پر استعمال کیا جانے لگا، جیسے جیسے دنیا سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی چلی گئی زمانہ قدیم کے کھیل یا تو ختم ہو کر رہ گئے یا پھر ان کا کوئی پرسان حال نہ رہا۔ پاکستان میں بھی کھیلوں کے حوالے سے صورتحال ایسی ہے کہ جو لوگ کھیل سے محبت کرتے اور اس کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ان کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ،تاہم پشاور اور صوبے کے مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں آرچری کھیل کوفروغ دینے کیلئے اپنے کلب کی سطح پر بھر کوششیں کررہے ہیں۔انکاکہناتھاکہ پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاورمیں پختونخواآرچری کلب قائم کیااور قلیل مدت میں اس کلب نے کئی باصلاحیت کھلاڑی پیداکئے جنہوں نے قومی اور صوبائی سطح کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیکر میڈلز جیتے ہیں ،انہیں توقع ہے کہ انشاء اللہ یہی کوششیں ایک دن ضروررنگ لائے گی۔

،ساراخان نے بتایاکہ اس کلب میں خواتین کھلاڑیوں کو بہترین ماحول میں ٹریننگ دی جارہی ہے امید ہے کہ مردوں کی طرح باصلاحیت خواتین آرچرزبھی سامنے آئینگے ،انہوں نے کہاکہ پشاور میں اس کھیل کا کافی ٹیلنٹ موجودہے اور انشاء اللہ اس ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے،اس مشن کو آگے بڑھنے کیلئے گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں انٹر ڈویژنل کرلز آرچری چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیاہے جس میں مختلف ڈویژن سے خواتین آرچرزبڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی