ناقص بیٹنگ ،افریقہ نے شاہینوں کو دبوچ لیا

ناقص بیٹنگ ،افریقہ نے شاہینوں کو دبوچ لیا
 ناقص بیٹنگ ،افریقہ نے شاہینوں کو دبوچ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں نو وکٹوں سے شکست دیکر پاکستان کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بآسانی افریقن ٹیم نے جیت اپنے نام کی پاکستان کے بیٹسمینوں نے ناقص ترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم 294 رنز پر پویلین لوٹ گئی صرف اکتالیس رنز کا ہدف جیت کے لئے دیا جو جنوبی افریقہ کی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے پاکستان کو نو وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا پاکستانی بیٹسمین جنوبی افریقہ کے خلاف ناقص کھیل پیش کرسکے سوائے اظہر علی شان مسعود اور بابر اعظم نے اچھا کھیل پیش کیا ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا پاکستان جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز ہار چکا ہے شکست کی وجہ بیٹنگ لائن کا فلاپ ہونا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست سے بچنے کے لئے پاکستانی ٹیم کیا تدابیر اختیار کرتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ بیٹسمین غیر ذمہ دارنہ کھیل کے بجائے ذمہ دارنہ کھیل پیش کریں کپتان سرفراز احمد بطور بیٹسمین دونوں ٹیسٹ میچز میں ناکام ثابت ہوئے اس شکست کے بعد ان کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہوسکتا ہے کہ ان کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا جائے جس کا عندیہ سابق کپتان شاہد خان آفریدی دے چکے ہیں یو اے ای کی سر زمین پر عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے اصل امتحان اب تھا جب انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سر زمین پر کھیلنا تھا اور اس کے خلاف کامیابی حاصل کرنا تھا اگر افسوس اس میں قومی ٹیم کامیاب نظر نہیں آئی آخری ٹیسٹ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے مگر ان شکستوں کے بعد افریقن ٹیم کا ہی پلڑا بھاری ہوگا جس طرح جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اس کی تعریف کی جانی چاہئیے پاکستانی بیٹسمینوں کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جم کر کھیلے اور ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کریں اور کوئی غلطی نہ کریں جس سے ان کو نقصان اٹھانا پڑے امید ہے کہ پاکستانی بیٹسمین اب اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے اور تیسرا ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے کپتان سرفراز احمد کے لئے بھی تیسرا ٹیسٹ میچ ایک بہت بڑا امتحان ہے اور ان کی بھی کوشش ہوگی کہ وہ اس ٹیسٹ میچ میں ہی عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کرے سرخروئی حاصل کرسکے لیکن اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل اور یک جان ہوکر کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔

مزید :

رائے -کالم -