امریکی محکمہ دفاع کے چیف آف سٹاف کیون سوینی مستعفی

امریکی محکمہ دفاع کے چیف آف سٹاف کیون سوینی مستعفی

واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکی محکمہ دفاع کے چیف آف سٹاف کیون سوینی نے گذشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پینٹاگون میں2سال کے بعد اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے کے لیے یہ صیح وقت ہے۔ان کا یہ استعفیٰ سابق امریکی سیکرٹری دفاع جمیز میٹس کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔تاہم انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کوئی خاص وجوہات بیان نہیں کی۔سوینی امریکی بحریہ سے 2014میں رئیرایڈمرل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

مزید : صفحہ اول