افغانستان ،طالبان نے دفترجاتے ہوئے 15 حکومتی عہدیداراغوا کر لئے

افغانستان ،طالبان نے دفترجاتے ہوئے 15 حکومتی عہدیداراغوا کر لئے

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان نے پندرہ حکومتی عہدیداروں کو اغوا کر لیا ہے۔ یہ سرکاری ملازمین صبح کے وقت دفتر کی طرف رواں تھے کہ طالبان جنگجوؤں نے انہیں اغوا کر لیا۔ افغان سکیورٹی دستوں نے اغوا ہونے والے افراد کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے تاہم فوری طور پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ اغوا کی یہ کارروائی فراہ صوبے میں رونما ہوئی۔ یہ سرکاری ملازمین صبح کے وقت دفتر کی طرف رواں تھے کہ طالبان جنگجوؤں نے انہیں اغوا کر لیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق افغان سکیورٹی دستوں نے اغوا ہونے والے افراد کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے تاہم فوری طور پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔

طالبان

مزید : صفحہ اول