اماراتی ولی عہد کو جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے بھی سلامی دی

اماراتی ولی عہد کو جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے بھی سلامی دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النیہان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے اور پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے معزز مہمان کو سلامی دی۔ اتوار کو یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان پہنچے۔اماراتی ولی عہد نور خان ائیربیس پر پہنچے تو وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اعلی حکومتی شخصیات اور اعلی سول اور ملٹری عہدیداران نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے اور پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے معزز مہمان کو سلامی دی جس کے بعد انہیں گارڈ آف اونر پیش کیا گیاوزیر اعظم اماراتی ولی عہد سے استقبال کے دوران ہاتھ میں پہنی انگوٹھی بار بار گھوماتے رہے‘ ملٹری سیکرٹری سے معلومات لیتے رہے ۔

مزید : صفحہ اول