شہبازشریف کا کمر درد بہتر نہ ہو سکا،ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

شہبازشریف کا کمر درد بہتر نہ ہو سکا،ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کمر درد بہتر نہ ہو سکا،ڈاکٹروں نے صدر (ن )لیگ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کمر درد بہتر نہ ہو سکا،پمزہسپتال کی فزیوتھراپسٹ نے اپوزیشن لیڈر کاطبی معائنہ کیااور دو گھنٹے تک ان کی فزیو تھراپی کی۔ ڈاکٹرزنے شہبازشریف کومکمل آرام کامشورہ دیا اور اپوزیشن لیڈر کوورزش اوربروقت ادویات کھانے کی ہدایت کی ۔

مزید : صفحہ اول