چین نے بڑا معاشی پیکیج دیا ،اپوزیشن کا پروپیگنڈا درست نہیں، سلمان شاہ

چین نے بڑا معاشی پیکیج دیا ،اپوزیشن کا پروپیگنڈا درست نہیں، سلمان شاہ

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اور اقتصادی ماہر سلمان شاہ نے کہاہے کہ سعودی عرب ، چائنہ اوریو اے ای کی جانب سے توقعات سے بڑھ کر امدادملی ہے، چائنہ نے بہت بڑا معاشی پیکج دیا،اپوزیشن کا پروپیگنڈا درست نہیں، ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’اختلافی نوٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ نے کہا کہ سعودی عرب ، چائنہ اوریو اے ای کی جانب سے توقعات سے بڑھ کر امدادملی ہے ، چین کے پیکج کی لوگوں کوسمجھ نہیں آئی لیکن چین نے پاکستان کوایک بہت بڑا امدادی پیکج دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پیکجز نہ ملتے تو پانچ چھ ماہ میں ملک دیوالیہ ہو سکتا تھا جس سے اس وقت ملک بچ گیا ہے ، ان پیکجز سے استحکام آئے گا اور اس کے بعد پاکستان آہستہ آہستہ ریکوری کی طرف جائے گا اور سب سے اہم ریکوری یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کیلئے روز گار کے مواقع بحال ہوناشروع ہوجائیں گے۔

مزید : صفحہ اول